دانیال طریر کی نظموں میں مضامین کی کثرت اور بیش تر…

دانیال طریر کی نظموں میں مضامین کی کثرت اور بیش تر موضوعات پر عصری طرز حسیت کی چھاپ خاصی نمایاں ھے۔ وہ آج کا غمِ مشترک اپنے شعور کے زورِ استدلال سے اپنے لہجے میں بیان کرتا ھے۔ یہ بیانیہ براہِ راست ھونے کے باوجود ، تازہ کاری کا تاثر پیدا کرتا ھے.

جیسے کہ اُن کی یہ خُوبصُورت نظم۔

”خُدا میری نظم کیوں پڑھے گا؟“

ھر ایک سائٹ پہ پیرا سائٹ
تمام ٹیوبوں پہ ٹیسٹ ٹیوبوں سے
زندگی پانے والی خلقت

یہ ویب کیموں پہ
اپنے اپنے بدن دکھاتے ھُوئے عجوبے

یہ سَرچ گوگل پہ
اپنے افکار ڈھونڈنے والے عِلم زادے

یہ پور کے لمس پر تِھرکتی برھنہ دُنیا
کلون چہرے

یہ سرجری بعد حسبِ منشا تمام اعضا
یہ آختہ آتمائیں ساری

یہ مرتبانوں کی مچھلیاں
یہ فریبِ آسودگی پہ شاداں سنہری پریاں
یہ ھنس راجے

یہ کیمرے کے طلسم پر , جان و دل سے قرباں
فریفتہ اپنی کور آنکھوں پہ , اپنے ذوقِ نظر پہ نازاں

یہ اپنے خالی پنے کو
بھرنے کی جستجو میں لگے طلب چُو۔
یہ فیس بُک پر ادب ادب کھیلتے , ادب چُو۔

یہ نیٹ ورکنگ میں محو , چیٹنگ میں غرق
خود ساختہ خداؤں کے آگے
مجبور، سر بہ سجدہ، سبھی , مذھب چُو۔
یہ بے طرب چُو , یہ بے تعب چُو

انہی میں سے کوئی نظم میری سُنے گا۔
اور اپنی باس دیتی , انوکھی دُنیا کے باسیوں سے
شیئر کرے گا۔

خُدا میری نظم کیوں پڑھے گا؟

”دانیال طریر“


بشکریہ
https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

شئیر کریں
4 تبصرے
  1. گمنام کہتے ہیں

    دانیال طریر کی اپنی طرز کی واحد اور انوکھی نظم جو عہدِ حاضر کی جدید ترین ٹیکنالوجی کی تمام تر رنگینیاں اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے پڑھ کر لطف آگیا. بار بار پڑھی اور ہر بار نطق کو نیا ذائقہ ملا. واقعی آپ نے بہت محنت سے اسے تلاشا ہے 👌 💞

  2. گمنام کہتے ہیں

    M bye prh li bhai balky share bhi kr di

  3. گمنام کہتے ہیں

    لفظ چو کا استعمال دو تین بار ھوا ھے اسکا کیا مطلب ھے

  4. گمنام کہتے ہیں

    کیا کہنے

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Don't have an account? Register

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…