کرونا وائرس سے کیا سیکھا؟ ء Messages from Corona…

کرونا وائرس سے کیا سیکھا؟ 😯🐧🐠🌹💉
ء Messages from Corona Pandemic
حوالہ Digital Phablet | مترجم #مُسافرشب

★ ضرورت سے زیادہ دوست یار اتنے ضروری نہیں جتنا لگتا ہے۔ آپ اپنے دوست خود بھی ہو سکتے ہیں۔

★ تنہائی اور خاموشی نقصان دہ نہیں۔

★ جن چیزوں یا عادات کو ہم فطرتی خصوصیات یا ضروریات سمجھتے رہے وہ اتنی بھی نہ تھیں۔

★ فطرت ناممکن لگتے حالات سے بھی گزروا سکتی ہے۔

★ نئے دور میں اب جو بھی ہو گا، عالمی ہو گا۔ انٹرنیٹ، انگریزی اور کرونا وائرس Type1 عالمی تہذیب کے واضح اشارے ہیں۔

★ ایک بھی گولی داغے بغیر عالمی جنگ سی صورتحال شروع بھی کی جا سکتی ہے اور ختم بھی کی جا سکتی ہے۔

★ چِینی عوام نے ہنگامی حالات قابو کرنے کے سلسلے میں خود کو اصل سوپر پاور ثابت کر دیا ہے۔

★ یورپی اقوام اتنی بھی تعلیم یافتہ اور تہذیب یافتہ نہیں جتنی نظر آتی ہیں۔

★ امریکہ اتنا بھی طاقت ور اور جدید نہیں جتنا ظاہر کرتا ہے۔ خصوصاً امریکی عوام بھی اتنی ہی غیرمحتاط ہے جتنے باقی دنیا کے لوگ۔

★ امیر لوگ بیماریوں سے اتنا نہیں بچ سکتے جتنی اُن کو خوش فہمی ہے۔

★ ہمیشہ ایسے لوگ موجود ہوں گے جو شدید ترین خوفناک حالات میں بھی ناجائز پیسہ کمانے کا سوچتے ہیں۔

★ غریب ممالک بھی بعض اوقات اچھے اقدام کر سکتے ہیں۔

★ جاہلیت کا مطلب علم سے دُوری نہیں، بے احتیاطی ہے۔

★ کوئی مذہبی عالم، کوئی پنڈت، کوئی گرو، کوئی پادری، کوئی راہب، کوئی پِیر، کوئی عامل بابا کسی کو صحت یاب نہ کر سکا۔ الٹا یہ لوگ سب سے زیادہ خطرناک اور بے پروا ثابت ہوئے اور معاملہ کی نزاکت کو بھی نہ سمجھ سکے۔

★ کوئی سائنسدان یا کوئی ڈاکٹر بھی فوری علاج دریافت نہ کر سکا مگر اُن کے بیان کردہ حفاظتی اقدامات سے فائدہ ہوا ہے۔ یعنی جس کا جو کام ہو اُس پر اعتماد ضروری ہے چاہے اُس کے پاس حل ہو یا نہ ہو۔ کسی اور میدان میں متعلقہ ماہرین کارآمد ہوں گے۔

★ فِیلڈ ماہرین کرونا کے سامنے بے بس ہیں مگر پھر بھی قریب ترین علم اُنہی کو ہے۔ ہر غیرمتعلقہ تجزیہ نگار کی کسی بھی قسم کی میڈیکل تحریر کو سنجیدہ نہ لیں.. چکنی چپڑی باتوں اور مایوسی پھیلانے کے سوا وہ کچھ نہیں جانتے۔

★ کسی بھی چیز کی قیمت اُس کے غیر ضروری استعمال کرنے والے صارفین کی وجہ سے بڑھتی ہے، اُس کے قیمتی ہونے کی وجہ سے نہیں۔

★ قرنطینہ صورتحال سے اشارہ مل گیا ہے کہ چڑیاگھروں میں جانور کیسا محسوس کرتے ہیں۔

★ زیادہ تر لوگ گھر سے کام کر سکتے ہیں، اُنہیں بِلاوجہ سڑکوں اور دفتروں میں گھسیٹا جاتا رہا۔

★ انسانوں نے واقعی سیارہ زمین کو پریشان کیے رکھا تھا۔ اب زمین صحت مند ہو رہی ہے اور بتا رہی ہے کہ اپنے اعمال اتنے رکھو جتنے آجکل ہیں۔

★ ہر کوئی جنک فُوڈ کے بغیر زندہ رہ سکتا ہے۔ فُوڈ چینز پر سوالیہ نشان ہے۔

★ محتاط زندگی گزارنا اتنا مشکل نہیں جتنا لگتا ہے۔

★ مرد حضرات کھانا بھی پکا سکتے ہیں اور گھر کا کام بھی کر سکتے ہیں۔

★ میڈیا زیادہ تر نِری بکواس ہے۔ براہِ راست مستند ذرائع بہت اہم ہیں۔

★ اداکار خود مظلوم ہیں، وہ ہیروز نہیں۔

★ بعض حالات میں عالمی لیڈرز اور عوام، سب بے بس ہوتے ہیں۔

★ جرائم میں بے انتہا کمی واقع ہوئی ہے۔ یعنی شدید نازک حالات بھی فائدہ دے سکتے ہیں۔

★ زندگی بذاتِ خود ایک مقدس شے ہے، دوسری مقدس چیزوں کو زندگی پر فوقیت حاصل نہیں۔

#Covid19 #Results •••
Photo: Giau Pass, #Italy.
Source 'Digital Phablet' & many more..
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=136955697873576&id=109409390628207


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2746470318916817

جواب چھوڑیں