نعتِ رسول ﷺ – شمسہ نجم محشر میں مل سکے گا سہارا ر…

نعتِ رسول ﷺ – شمسہ نجم

محشر میں مل سکے گا سہارا رسولﷺ کا
اپنا لیا جو ہم نے طریقہ رسولﷺ کا

اک معجزہ تھا ذات کا ایمان پہ دلیل
سب ڈھونڈتے رہے نہ تھا سایہ رسولﷺ کا

دنیا بنی اُسی کی بنی اُس کی آخرت
کردار میں بسا لے جو تقویٰ رسولﷺ کا

ہے آرزو یہی کہ مدینے کو جا سکوں
اور دیکھنا نصیب ہو روضہ رسولﷺ کا

گونجی بلال کی نہ مدینے میں جب اذاں
گھڑیاں تھمیں کہ چپ تھا دلارا رسولﷺ کا

ہر چیز میں توکل و تقوی کی تھی جھلک
جامہ رسولﷺ کا کہ بچھونا رسولﷺ کا

بخشش تبھی ہو گی جو شفاعت ملے مجھے
وعدہ خدا کا پر ہو ارادہ رسولﷺ کا

پوری یہ کائنات ستاروں سے ہے بھری
سب سے بلند بخت ستارہ رسولﷺ کا

گو ہیں گناہ گار، ہے بخشش کی آس پر
شمسؔہ کو صرف ایک سہارا رسولﷺ کا


جواب چھوڑیں