حمد باری تعالیٰ عشرت معین سیما ۔ برلن جرمنی رقص …

حمد باری تعالیٰ
عشرت معین سیما ۔ برلن جرمنی

رقص کرتا ہوا جو اندر ہے
وہ میری ذات کا قلندر ہے
ہجر اور وصل سے کہیں افضل
تیرا احساس میرے اندر ہے
عشق کی بازی وہ بھی صحرا میں
جو بھی جیتے وہی سکندر ہے
ظاہری رنگ و نور دنیا کے
ماند ہیں کیونکہ تو منور ہے
تشنگی یہ بتا گئی سیما
عشق قطرہ نہیں سمندر ہے




جواب چھوڑیں