قارئین ! میری ادنیٰ رائے میں اس گروپ میں شامل وہ ل…

قارئین ! میری ادنیٰ رائے میں اس گروپ میں شامل وہ لوگ جنھوں نے دنیا کے اس بڑے شاہکار "الف لیلہ"المعروف " ھزار داستان" کو ابھی تک نہیں پڑھا تو پھر —- ابھی بھی دیر نہیں ھوئی ( اس کے علاؤہ اور کیا لکھوں ) -اور جن لوگوں نے یہ شاہکار پڑھ رکھا ھے ان سے پوچھیں کہ وہ آج بھی اس کے سحر سے نکلنے میں کامیاب نہیں ھوئے۔۔۔ آج بھی اس کتاب کے نشے میں اسی طرح گرفتار ہیں جیسے پہلی دفعہ پڑھنے کی بعد تھے ۔اب جب کہ کرونا وائرس کے بحران نے پوری دنیا میں لوگوں کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے اپنے گھروں میں قید کر رکھا ھے ۔۔تو اس موقع کا ان لمحات کا بھرپور فایدہ اٹھاتے ھوئے الف لیلہ کو اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ گرم گرم چائے اور دوسرے لوازمات کے ساتھ بیٹھ کر پڑھنا شروع کریں اور حیرت کدہ کے گہرے سمندر میں اتر کر وہ مزہ لیں جس کی آپ کو سالوں سے تلاش تھی ۔۔کوئی ایسی کتاب جس میں خاندان کے باقی سارے افراد باری باری مل کر پڑہیں اور سنائیں تو لیجئے الف لیلہ المعروف ھزار داستان حاضر ھے ۔۔۔
اردو ترجمے کا لنک دیا جارھا ھے اور ریختہ والوں کا تہہ دل سے شکریہ کہ انھوں نے الف لیلہ کا ایک خوبصورت ترجمہ پڑھنے کو ھماری نظر کیا ۔۔
***الف لیلی کے ایک ہزار ایک روپ ہیں۔ یہ عربوں کی اس تہذیب کی پیداوار ہے جب عرب تاجر کی حیثیت سے دنیا دنیا گھومتے تھے رنگ رنگ کے لوگوں کو ملتے اور طرح طرح کے عجائبات سے متعارف ہوتے تھے خاص کر قبائلی طرز احساس رکھنے والے ان عربوں نے دنیا بھر میں جو دیکھا جو سنا وہ اپنے خاص انداز میں قصے اور حکایت کے روپ میں الف لیلہ کی کہانیوں میں یکجان کر دیا۔
دنیا کی کون سے زبان ھے جس میں الف لیلہ کا ترجمہ نہیں ھوا ایک بار نہیں بار بار اس کا ترجمہ ھوا ۔
ناظرین ! الف لیلہ میں سحر ھے ۔وہ کشش ھے ایسا جادو ھے جو سب کو اسیر کرلیتا ھے ۔
الف لیلی میں لافانی کرداروں کی ایک دنیا آباد ھے ۔شہزادے, شہزادیاں غلام ،کینزیں۔وزیر مصاحب ۔جادوگر ۔جن چڑیلیں آسیب سیاح مزدور فقیر حجام نانبائی ملاح اور طرح طرح کے جانور اور پرندے جن کا دنیا کے ان باسیوں کے ساتھ گہرا رشتہ ھے۔۔۔ تو چلیں لنک پر کلک کریں اور کھو جائیں اس طلسماتی دنیا میں اور دل کو چھو لینے والے قصوں اور حکایات کو پڑھ کرے جھومتے جائیں ——

https://www.rekhta.org/ebooks/alf-laila-hazar-dastan-ebooks…


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2762800360617146

جواب چھوڑیں