نعتِ رسول مقبول ﷺ – منور جہاں منورؔ نعت سن کر میر…

نعتِ رسول مقبول ﷺ – منور جہاں منورؔ

نعت سن کر میری قدموں میں بٹھا لیں گے حضورﷺ
اک تبسم رُخِ انور پہ سجا لیں گے حضورﷺ

عظمتیں اور بھی والیل کی بڑھ جائیں گی
عنبریں زلفیں سردوش گرا لیں گے حضورﷺ

سبزئی گنبد خضرا کی زیارت کے لیے
ایک دن مجھ کو مدینے میں بلا لیں گے حضورﷺ

پوری ہو حسرت دیدار جمال سرکار
میرے بھی خواب کو تعبیر میں ڈھالیں گے حضورﷺ

ہم ہیں کیا طور پہ غش کھا کہ گریں موسیٰ بھی
حُسنِ توحید سے اگر پردہ اٹھا لیں گے حضورﷺ

جب سناؤں گی میں حالِ دلِ فرقت جا کر
رحمتِ کُل ہیں گلے مجھ کو لگا لیں گے حضورﷺ

سختیٔ حشر سے ایمان ہے منورؔ میرا
میں گنہگار سہی پھر بھی بچا لیں گے حضورﷺ


جواب چھوڑیں