نعتِ رسول ﷺ – شگفتہ شفیق پیارے نبیؐ نے ہم کو رستے…

نعتِ رسول ﷺ – شگفتہ شفیق

پیارے نبیؐ نے ہم کو رستے بتا دئیے ہیں
اُلفت کے سب قرینے ہم کو سکھا دئیے ہیں

میرے قصور سارے پرچے میں درج تھے جو
کملی میں اپنی کالی لے کر چھپا دئیے ہیں

اُنؐ کے ہی در پہ جا کے ایسا لگا ہے مجھ کو
اللہ نے مقدر جیسے جگا دئیے ہیں

روضے پہ جا کے اپنی نظریں جھکا کے ہم نے
اشکوں کے اپنے موتی سارے سجا دئیے ہیں

مدحت میں جب شگفتہؔ میں نے قلم اُٹھایا
اُنؐ کے بھرم نے دل کے غنچے کھلا دئیے ہیں


جواب چھوڑیں