نعتِ رسول مقبولﷺ – تسنیم عابدی ہے نعت رقم کرنی مد…

نعتِ رسول مقبولﷺ – تسنیم عابدی

ہے نعت رقم کرنی مدحت کا سلیقہ دے
اک لفظ ہی ایسا دے جو نعت کو چمکا دے

سرکارِ دو عالمﷺ کا جب نام قلم لکھے
اک سجدۂ تعظیمی قرطاس پہ خامہ دے

اس ظلمتِ عالم میں ہو کام ضیا پاشی
تو میرے چراغوں کو مالک وہ اُجالا دے

نسبت سے محمدؐ کی ہے فخر مگر آقا
کچھ اسوۂ کامل کا کردار پہ سایا دے

دربار رسالتؐ میں بن مانگے ہی ملتا ہے
تسنیمؔ تو دامن کو بس سامنے پھیلا دے


جواب چھوڑیں