” نعتِ پاک“ میرے دل کی ہر خوشی ہے آپﷺ سے یعنی می…

” نعتِ پاک“

میرے دل کی ہر خوشی ہے آپﷺ سے
یعنی میری زندگی ہے آپﷺ سے

جس سے مُجھ پر منکشف ہر راز ہے
مُجھ کو حاصل آگہی ہے آپﷺ سے

میرے دل سے دُور ہیں رنج و الم
میرے ہونٹوں پر ہنسی ہے آپﷺ سے

میرے لب پر تذکرہ ہے آپﷺ کا
لو فقط آقا لگی ہےآپ ﷺ سے

میری نظروں میں عیاں ہر چیز ہے
دور تک اک روشنی ہے آپ ﷺ سے

روبینہ میر _ جموں کشمیر _ بھارت




جواب چھوڑیں