فلسفہ مغرب کی تاریخ۔۔ برٹرینڈ رسل۔۔۔۔۔ برٹرینڈ رس…

فلسفہ مغرب کی تاریخ۔۔ برٹرینڈ رسل۔۔۔۔۔
برٹرینڈ رسل 18 مئی 1872 میں پیدا ہوئے اور دو فروری 1970 میں انتقال کر گئے۔ وہ صرف برطانیہ ہی کے نہیں دنیا بھر میں ایک عظیم فلسفی، ماہر منطق، ماہر ریاضی، مورخ اور سماجی نقاد کے طور جانے جاتے ہیں۔ انھیں ایک لبرل یا آزاد خیال اور سوشلسٹ بھی کہا جاتا ہے لیکن وہ ہمیشہ یہ کہہ کر اس کی تردید کرتے رہے کہ وہ ان میں سے کسی کی معیار پر بھی خود کو پورا نہیں پاتے۔ رسّل جنگ کے مخالفت کرنے والے دنیا کے سرفہرست لوگوں میں شامل رہے، عالمی جنگ کے دوران انھیں جیل میں بھی ڈال دیا گیا۔ انھوں نے سٹالن پر بھی کڑی تنقید کی اور ایک بڑی سامراج دشمنبھی رہے، ہٹلر کے خلا نکلنے والوں میں بھی وہ انتہائی نمایاں تھے، ویت نام کی جنگ میں انھوں نے امریکہ کی شدید مخالفت کی، ایٹمی اسلحے کی مخالفت میں بھی سب سے آگے رہنے والوں میں شامل تھے۔ انھیں 1950 میں ادب کا نوبل انعام پیش کیا گیا
فلسفہ مغرب کی تاریخ برٹرینڈ رسل کی ایک شہرہ آفاق کتاب ہے- یہ کتاب مغربی فلسفے کا ،سقراطی دور سے قبل سے لے بیسویں صدی کے اوائل تک، جائزہ لیتی ہے- اگرچہ اس کتاب کو تعمیم اور بھول چوک کی بنا پر کافی تنقید کا سامنا رہا بہرحال یہ ایک کامیاب کتاب ہے اور اپنی پہلی اشاعت سے اب تک شایع ہو رہی ہے۔ جب رسل کو 1950 میں ادب کا نوبل انعام دیا گیا تو کچھ حوالوں کے مطابق یہ کتاب اس انعام کی ایک وجہ بنی-اس کتاب نے رسل کو اپنی زندگی کے آخری حصّے میں مالی تحفظ بھی فراہم کیا۔
اردو کے قارئین کی خوش قسمتی ھے کہ اس مشکل کتاب کا ایک آسان اردو ترجمہ پروفیسر محمد بشیر صاحب نے ھمارے لئے کیا ھے ۔
یہ کتاب یقیناً فلسفے سے دلچسپی رکھنے والے قارئین کے ذوق مطالعہ میں مزید اضافہ کرے گی اگرچہ کئی مقام پر آپ یہ کتاب پڑہتے ھوئے شاہد شدید بوریت کا بھی شکار ھوں مگر آپ نے ایک مرتبہ اسے پوری طرح سمجھ کر پڑھ لیا تو آپ کو " علم ایک طاقت ھے علم ایک قوت ھے " کا احساس مزید اجاگر ھوگا ۔۔۔
فلسفہ مغرب کی تاریخ ۔۔۔پروفیسر محمد بشیر صاحب کے کئے گئے اردو ترجمے کی کتاب آن لائن پڑھنے کے لئے ایک لنک دیا جارھا ھے اس کے علاؤہ اگر کسی دوست کے پاس اس کا اردو میں پڑھنے کے لئے پی ڈی ایف لنک موجود ھے تو برائے مہربانی شئیر کرے ۔۔ نیچے لنک پر کلک کریں ۔۔۔۔

https://www.rekhta.org/…/falsaf-e-maghrib-ki-tareekh-bertr…/


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2770808099816372

جواب چھوڑیں