اسی دوران مجھے میلان کندیرا کا ایک اور ناول "…

اسی دوران مجھے میلان کندیرا کا ایک اور ناول " لائف از ایلس وہئیر " یا ’’ زندگی کہیں اور ہے ‘‘ پڑھنے کا اتفاق ہوا،

میں اقرار کر چکا ہوں کہ مجھے کُندیرا کے مشہور زمانہ ناول کبھی پسند نہ آئے اور پھر جب ’’ امار ٹیلٹی ‘‘ میری نظر سے گزرا تو میں بے حد شرمندہ ہوا۔۔۔ اس ناول کا اردو ترجمہ ’’ بقائے دوام ‘‘ کے نام سے ہو چکا ہے اور میں اس کے بارے میں تفصیل سے لکھ چکا ہوں۔۔۔

’’ زندگی کہیں اور ہے ‘‘ بھی کُندیرا کا ایک اور شاہکار ہے۔۔۔

اور ہاں نوبل انعام کمیٹی ابھی تک کندیرا کو نظر انداز کرتی آ رہی ہے لیکن اس سے اس کی ادبی عظمت کو کچھ فرق نہیں پڑا کہ وہ پچھلے کئی برسوں سے نوبل انعام حاصل کرنے والے ناول نگاروں میں کہیں بلند سطح پر براجمان ہے۔۔۔

یاد رکھئے، ناول کے باوا آدم اور دنیا کے سب سے بڑے ناول ’’ وار اینڈ پیس ‘‘ کے مصنف لیو ٹالسٹائی کو بھی تو نوبل انعام نہیں دیا گیا تھا۔۔۔

مستنصر حسین تارڑ


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2775679205995928

جواب چھوڑیں