KHEL KHATAM HUA By Gholam Hossein Sa’edi

لیجیے جناب، رسالہ آج کا یوٹیوب چینل لانچ کر دیا گیا ہے۔ آج میں شائع ہونے والی کہانیوں، نظموں اور دوسری تحریروں کا انتخاب اس چینل پر آڈیو اور وڈیو کی شکل میں شائع کرنے کا سلسلہ ایرانی ادیب غلام حسین ساعدی کی کہانی کے اردو ترجمے ’’کھیل ختم ہوا‘‘ سے شروع ہو رہا ہے جسے ہمارے لیے فواد خان نے پڑھ کر ریکارڈ کیا ہے۔۔ اس مزیدار کام میں ہمارا ساتھ دینے کے لیے اس چینل کو سبسکرائب کیجیے اور دلچسپی رکھنے والے دوستوں سے اسے متعارف کرائیے۔ آئندہ دنوں میں آنے والی ریکارڈنگز کی فوری اطلاع پانے کے لیے نوٹیفکیشن بیل کو کلِک کیجیے۔

یہ چینل آج کی ویب سائٹ سے منسلک ہو گا جو فی الوقت تیاری کے مرحلے میں ہے اور جس پر آج کے تمام گزشتہ اور آئندہ شماروں کے مشمولات متن کی صورت میں دستیاب ہوں گے جن کو مصنف، شمارہ، سال، صنف وغیرہ کے اعتبار سے سرچ بھی کیا جا سکے گا اور مصنفوں، مترجموں اور ان تحریروں کو اپنی آواز میں ریکارڈ کرنے والے دوستوں سے شناسائی بھی حاصل کی جا سکے گی۔ ویب سائٹ کے شائع ہونے کی اطلاع کے منتظر رہیے۔


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2774757642754751

جواب چھوڑیں