افسانہ : ایندھن۔۔!! مصنف : خلیل جبران۔۔!! ••••••…

افسانہ : ایندھن۔۔!!
مصنف : خلیل جبران۔۔!!
••••••

ایک طوفانی شام جبکہ ایک عیسائی پادری اپنے گرجے میں تھا ایک غیر عیسائی عورت آئی اور اس کے حضور میں کھڑی ہوکر بولی۔۔۔

" مقدس راہب میں عیسائی نہیں ہوں۔۔ لیکن کیا میرے لئے بھی دوزخ کی آگ سے نجات کا کوئی ذریعہ ہے۔۔؟ "

پادری نے اس کی طرف نخوت سے دیکھا اور کہا :

" نہیں۔۔۔ نجات صرف ان کے لئے ہے جن کی روحیں پاک روح سے اصطباح کر چکی ہیں۔۔۔۔"

وہ یہ کہہ ہی رہا تھا کہ خوفناک گرج کے ساتھ آسمان سے بجلی کوندی اور اس کے گرجے کو اپنے مہیب شعلوں میں لپیٹ لیا۔۔۔

شہر سے لوگ بھاگے ہوئے آئے انہوں نے اس عورت کو بچایا لیکن پادری جل کر راکھ ہو چکا تھا۔۔۔ آگ کا ایندھن!
•••••
حوالہ : کلیات خلیل جبران
مرتب : حیدر جاوید سید
انتخاب و ٹائپنگ : احمد بلال


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2777641405799708

جواب چھوڑیں