#رحم_دل_چے_گویرا ! چے بہت رحم دل تھا مجھے ایک واق…

#رحم_دل_چے_گویرا !

چے بہت رحم دل تھا مجھے ایک واقعہ یاد آتا ہے جو میں آپ
کو سناتا ہوں اس واقعہ سے شاہد لوگوں کو اس کی طبیت اور ذہنیت کو سمجھنے میں آسانی ہو ۔
بیونس آئرس میں ہم جس علاقے میں رہتے تھے اس کا نام ایروز(Araoz)تھا مکان نمبر 2180 مانیسر اسٹریٹ کے کونے پر واقع تھا ۔اس علاقے میں ہمارا مکان سب سے پرانا تھا ۔حقیت تو یہ تھی کہ وہ مکان واقعی اتنا قدیم تھا کہ اس علاقے میں رہتے عرصہ دراز سے رہنے والے لوگ بھی کہتے تھے کہ وہ مکان غالباً سب سے پہلا گھر تھا جو وہاں آباد ہوا تھا ۔جیسا کہ اس زمانے کا رواج تھا گھر کی چھتیں بہت بلند تھیں ہم پہلی منزل پر رہتے تھے سامنے کی جانب ایک بلند اور کھلا ہوا چھبہ تھا جس کے اطراف دیوار کھنچی ہوئی تھی ۔اس دیوار کے ایک کونے میں ایک جھروکا تھا جس میں ایک لوہے کا زنگ آلود پایپ نہ جانے کب سے پھنسا ہوا تھا اس پائپ میں گھسنے کی کوشش میں ایک بیچارہ پرندہ پھنس کر رہ گیا تھا وہ اپنے پروں کو سکیڑ کر نہ اندر جا پارہا تھا نہ باہر میں اور میرا بیٹا ارنسٹو(چے)اس لاچار چڑیا کو پھڑپھڑاتے دیکھ رہے تھے ۔اس کے پر اس پائپ میں اس طرح پھنس گئے تھے کہ اس کا آذاد ہونا ناممکن لگ رہا تھا پرندہ اپنی ناکام کوشش میں بُری طرح تھک چکا تھا اور بے سدھ ہورہا تھا دیوار اتنی بوسیدہ ہوچکی تھی کہ اس پر کوئی سیڑھی بھی نہیں لگائی جاسکتی تھی ہم بے بسی کے عالم میں تھے یہ 1949ء کی بات ہے #چے اس وقت جوانی میں قدم رکھ چکا تھا اس نے بیچاری چڑیا کو اس مشکل سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ میں نے اسے روکنے کی بہت کوشش کی کیونکہ اس بلند پائپ تک پہنچنا بہت مشکل تھا اور اپنے آپ کو مشکل میں ڈالنے کا خطرہ تھا مگر چڑیا کی مدد نہ کرنا #چے اپنی شکست سمجتھا جو اس کے
افتادِ طبع کے خلاف تھا ۔اس کے عزم کو دیکھتے ہوئے میں بھی اس کی مدد کرنے لگا بڑی جدوجہد کے بعد اپنے آپ کو گرنے کے خطرے میں ڈالنے کے بعد بہر حال #چے نے
کسی نہ کسی طرح چڑیا کو اس مصیبت سے نجات دلادی
اور وہ آذاد فضاؤں میں اڑ گئ ۔ #چے کے چہرے پر اطمینان کی جھلک پیدا ہوئی اور وہ ڈیر تک اس آذاد چڑیا کو دیکتھا رہا میں اس کی خوشی اس وقت محسوس کر سکتا تھا یہ اس کی ایک کامیابی تھی ۔۔۔۔
(باقی باتیں اور خطوط پھر کبھی )

بحوالہ کتاب : چے گویرا (زندگی و خیالات )
مصنف :آصف حسن
انتخاب و ٹائپنگ: Shams Ullah Khan


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2803825546514627

جواب چھوڑیں