کرار نوری کا یومِ پیدائش June 30, 1916 کرار نوری…

کرار نوری کا یومِ پیدائش
June 30, 1916

کرار نوری 30 جون، 1916ء میں دہلی، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا اصل نام سید کرار میرزا تھا۔ وہ اسد اللہ خان غالب کے شاگرد آگاہ دہلوی کے پر پوتے تھے۔ تقسیم ہند کے بعد انہوں نے پہلے راولپنڈی اور پھر کراچی میں اقامت اختیار کی جہاں وہ ریڈیو پاکستان سے وابستہ رہے۔ کرار نوری کا شعری مجموعہ میری غزل کے نام سے شائع ہوچکا ہے اس کے علاوہ ان کی نعتوں کا مجموعہ میزان حق کے نام سے ان کی وفات کے بعد اشاعت پزیر ہوا۔
کرار نوری 8 اگست، 1990ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ کراچی میں عزیز آباد کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں
..
ناکامیوں نے اور بھی سرکش بنا دیا
اتنے ہوئے ذلیل کہ خوددار ہو گئے

ہم کو بھی سر کوئی درکار ہے اب سر کے عوض
پتھر اک ہم بھی چلا دیتے ہیں پتھر کے عوض


جواب چھوڑیں