بلیک ہولز اُن بگڑے ہوئے بچوں کی مانند ہیں، جو فزکس…

بلیک ہولز اُن بگڑے ہوئے بچوں کی مانند ہیں، جو فزکس کے قوانین توڑ کر ہمارا منہ چڑاتے دکھائی دیتے ہیں… کتنی حیرت انگیز بات ہے کہ اپریل 2019ء کو پوری انسانیت نے پہلی بار بلیک ہول کا دیدار کیا… لیکن جان مشل نے 1783ء میں بلیک ہول کی موجودگی کی پیشنگوئی کردی تھی… ہمیں علم ہے کہ ستارہ جب active ہوتا ہے تو اس دوران ہر ستارے میں دو فورسز کے مابین جنگ چل رہی ہوتی ہے، ایک فورس تو گیس پریشر کی ہوتی ہے جو ستارے کے مرکز میں ہونے والے نیوکلیئر فیوژن ریکشن کی وجہ سے ستارے کو پھُلا رہی ہوتی ہے جبکہ دوسری فورس اس ستارے کی اپنی گریوٹی کی ہوتی ہے جو ستارے کو سمیٹنے کی کوشش کررہی ہوتی ہے… دونوں فورسز ایک دوسرے سے دست و گریبان ہوتی ہیں جس وجہ سے ستارے میں ایک بیلنس قائم رہتا ہے اور ستارہ اسٹیبل رہتا ہے… لیکن جب سورج سے تیس گنا بڑا ستارہ اپنی طبعی عمر پوری کرکے اختتامی مراحل کی جانب بڑھتا ہے تو وہ ایک زور دار دھماکے سے پھٹتا ہے جس کے بعد ستارے میں نیوکلیئر فیوژن ریکشن رک جاتا ہے، اب ستارے میں ایک فورس ہی باقی رہ جاتی ہے جوکہ اسکی اپنی گریوٹی کی ہوتی ہے، گریوٹی کی وجہ سے ستارہ اپنے ہی آپ میں دبتا چلا جاتا ہے اور بالآخر اس کے مرکز میں سینگولرٹی بن جاتی ہے جس وجہ سے وہ بلیک ہول کا رُوپ دھار لیتا ہے…. بلیک ہول بن جانے کے بعد اس کے گرد ایک باؤنڈری لائن بن جاتی ہے جسے ایونٹ ہورائزن کہا جاتا ہے، اس باؤنڈری لائن کو کراس کرنے والے کو بلیک ہول نہیں چھوڑتا، اس سرحد کے پار چلے جانے والی شے کا رابطہ ہماری کائنات سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے کٹ جاتا ہے… اسی خاطر کہا جاتا ہے کہ بلیک ہول وہ monsters ہیں جو اپنے نزدیک آنے والی ہر شے کو ہڑپ کرجاتے ہیں… یہ وہ کائناتی مقام ہے جہاں ہماری سائنس بےبس ہوجاتی ہے، جس وجہ سے ماہرین کا خیال ہے کہ مستقبل میں بلیک ہولز کو سمجھنے کے لیے ہمیں مختلف سائنسی ماڈلز اور اصول دریافت کرنے پڑیں گے کیونکہ فی الحال تو یہ ہمارے سائنسی ماڈلز کی دھجیاں بکھیرتے دکھائی دیتے ہیں…
محمد شاہ زیب صدیقی
زیب نامہ
بلیک ہول کی پُراسراریت پر مبنی اُردو ڈاکومنٹری دیکھنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کیجیئے:
https://youtu.be/toHIvN5KNSo
#زیب_نامہ
#کائنات #بلیک_ہول


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2811288465768335

جواب چھوڑیں