آج تمھارا جینا بھی میں دوبھر کردوں تو سارے رشتے ت…

آج تمھارا جینا بھی میں دوبھر کردوں تو
سارے رشتے توڑ کے اب میں ہاتھ پہ دھر دوں تو

ہوش میں سارے دیوانے تو پل بھر میں آ جائیں
اور خرد کے متوالوں کو پاگل کر دوں تو

تم کہتے ہو پیار نہیں کچھ ،تم کہتے ہو ناں
اچھا دیکھو میں جو تم پر جادو کردوں تو

خواب میں جو تم اکثر مجھ سے ملنے آتے ہو
خواب بھری ان آنکھوں کو میں بنجر کر دوں تو

اس نے کہا تھا ہجر تمھیں بھی پاگل کر دے گا
اور اگر میں ہجر کو سیما ؔپاگل کر دوں تو

سیماؔغزل


جواب چھوڑیں