زندگی سے مل رہی ہوں زندگی کے ساتھ ہوں ایسا لگتا ہ…

زندگی سے مل رہی ہوں زندگی کے ساتھ ہوں
ایسا لگتا ہے کہ نیلی روشنی کے ساتھ ہوں

پھیکے پھیکے رنگ میں نے دور جا کر رکھ دیئے
اب نئی سوچوں کے سنگ میں شاعری کے ساتھ ہوں

منزلیں۔ یونہی نہیں۔ ملتیں سفر۔ دشوار ہے
ان دنوں میں عشق میں ہوں عاشقی کے ساتھ ہوں

دل سیاہ گر ہو ذرا بھی سب دھرا رہ جائے گا
جو کہوں کہ ہوں تمہاری اور کسی کے ساتھ ہوں

بے گھری کہتے ہیں کس کو بے گھروں سے پوچھنا
شکر ہے۔ صد شکر گھر میں ہوں خوشی کے ساتھ ہوں

آئرین فرحت


جواب چھوڑیں