محبت کا دل پر اثر ہے جناب محبت جہاں ہے امر ہےجنا…

محبت کا دل پر اثر ہے جناب
محبت جہاں ہے امر ہےجناب

کسی کو ابھی تک سنائی نہیں
غزل یہ مری مختصر ہے جناب

در و بام پر بھی ہیں پہرے لگے
عجب شہر یہ پر خطر ہے جناب

مرے خواب کو بھی رسائی ملے
یہی زندگی کا ثمر ہے جناب

چراغوں سے راہوں کو روشن کیا
بہت اب حسیں یہ سفر ہے جناب

سبھی شہر میں جس سے راضی ہوئے
یہاں پر وہی معتبر ہے جناب

بزرگوں کی جو قدر کر تا نہیں
جہاں میں وہی در بدر ہے جناب

ڈاکٹر حنا امبرین طارق


جواب چھوڑیں