عبادت – شاہدہ لطیف کبھی اُس نے مانگا تھا مجھ سے …

عبادت – شاہدہ لطیف

کبھی اُس نے مانگا تھا
مجھ سے مجھی کو
مگر میں نے اُس سے کہا تھا
کہ سب کچھ خدا کے ہے بس میں
خدا ہی سے مانگو
کہ جو مانگنا ہے
سنا ہے کہ اُس نے نمازوں میں روکر
خدا سے کہا ہے
وہی مانگتا ہوں
جو دل مانگتا ہے
خوشی یہ ہے اس نے ریاضت تو کی ہے
چلو اس نے رب کی عبادت تو کی ہے


جواب چھوڑیں