میری یہ آبرو ہے مری شان ہے وطن میرے لیے تو یہ میر…

میری یہ آبرو ہے مری شان ہے وطن
میرے لیے تو یہ میرا ایمان ہے وطن

میری تمام خوشیاں اسی سے ہیں منسلک
میرے ہر ایک درد کا درمان ہے وطن

اس کے سبب سے ہم کو ملیں رفعتیں تمام
سر کو اٹھا کے جینے کا سامان ہے وطن

اس کا جہاں میں کوئی نعم البدل نہیں
قائد کا ہم پہ ایسا احسان ہے وطن

ثابت قدم جہان کے ہم روبرو رہے
جرات بہادری کا یہ عنوان ہےوطن

میرے لبوں پہ ہر گھڑی میرے وطن کے نغمے
کہتے ہیں لوگ میرا تو وجدان ہے وطن

اس سے بڑاحوالہ تو میرا نہیں کوئی
دراصل توارم کی یہ پہچان ہے وطن
ارم زہراء
@erum_zehra #erumzehra #urdushairaat #urdupoetry #urdu #14august #indepenaceday


جواب چھوڑیں