تجھ پر نثار کردوں میں اپنی یہ جاں وطن باقی رہے گا…

تجھ پر نثار کردوں میں اپنی یہ جاں وطن
باقی رہے گا دنیا میں تیرا نشاں وطن

پربت حسین تیرے ہیں تُو بھی حسین ہے
دریا ترے رواں ہوں یہ ہر دم رواں وطن

سارا کرم خدا کا ہے اُس نے وطن دیا
ہم کو ملے گا دنیا میں ایسا کہاں وطن

دشمن اِدھر جو دیکھے تو آنکھیں نکال دیں
دشمن کو مار ڈالیں گے تیرے جواں وطن

فرح شاہد
#farahshahid #urdushairaat #urdu #urdupoetry #urdushayari #14august #independanceday


جواب چھوڑیں