سرزمینِ وطن – شہناز نقوی میں کل بھی گیت تری الفتو…

سرزمینِ وطن – شہناز نقوی

میں کل بھی گیت تری الفتوں کے گاتی تھی
مرے وطن تجھے میرا سلام آج بھی ہے
مرے لئے کسی جنت سے کم نہیں ہے تو
محبتوں کا تجھے اک پیام آج بھی ہے

یہ ساری قوم! تری عظمتوں پہ نازاں ہے
خدا کرے تیری رفعت ہو آسمانوں تک
خدا کرے تیرے آنگن میں روشنی بکھرے
تری فضائیں مہکتی رہیں زمانوں تک

ترا مقام ہمیشہ رہے بلندی پر
خدا کرےسا یہ علم ایک دن جہاں پہ اڑے
حضورِ پاک ﷺ کی نظرِ کرم رہے تجھ پر
یہ سبز پرچم ِاسلام آسماں پہ اُڑے

خدا کرے! تجھے پائندگی رہے حاصل
بہار ایسے ہی! تیرے چمن میں آتی رہے
یہ قوم! سارے زمانے میں سر اُٹھا کے چلے
یہ سر زمین! اسی طرح مسکراتی رہے

میرے وطن تجھے میرا سلام آج بھی ہے
محبتوں کا تجھے اک پیام آج بھی ہے
#shahnaznaqvi #urdushairaat


جواب چھوڑیں