منتخب نظمیں سلام بحضور اِمامِ عالی مقام غمِ حسین میں فنا ہوئے… By admin On اگست 22, 2020 0 سلام بحضور اِمامِ عالی مقام غمِ حسین میں فنا ہوئے ہم کو اپنی ذات مِل گئی کربلا کے دُکھ وہی رہے دن ڈھلا تو رات مِل گئی نام لے کے آپَ کا حسَین موت کو حیات مِل گئی کربلا پہ اشک جو بہے ساری کائنات مِل گئی مجلسِ حسَین جو سُنی روح کو حیات مِل گئی شہناز نقوی