انگریزی ادب کے معتبر بکر انعام 2020ء کی شارٹ لسٹ ک…

انگریزی ادب کے معتبر بکر انعام 2020ء کی شارٹ لسٹ کا اعلان

انگریزی ادب کے معتبر انعام سمجھے جانے والے بکر انعام کی اس سال کے لیئے شارٹ لسٹ جاری کر دی گئی۔ شارٹ لسٹ ہونے والے چھ ناولوں میں سے چار ناول لکھاریوں کے پہلے ناول ہیں۔ حیران کن طور پر دو دفعہ بکر انعام جیت چکیں ہیلری مینٹل تھامس کرامویل سیریز کے اپنے تیسرے ناول "دا مرر اینڈ دا لائٹ" کے لیئے شارٹ لسٹ میں جگہ نہیں بنا سکیں۔ بکر جج لی چائلڈ کا کہنا تھا کہ "یہ یقینی طور پر ایک حیران کن ناول ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں، لیکن اس سے بھی بہترین ناول اس سال مقابلے میں شامل ہیں"۔

شارٹ لسٹ ہونے والے ناولوں میں ڈائیان کک کا ناول "دا نیو ولڈرنیس" (The New Wilderness)، اونی دوشی کا "برنٹ شوگر" (Burnt Sugar)، ڈگلس سٹیورٹ کا "شوگی بیئن" (Shuggie Bain)، برینڈن ٹیلر کا "رئیل لائف" (Real Life)، ماذا مینگستی کا "دا شیڈو کنگ" (The Shadow king) اور تستسی دنگریمبگا کا "دس مورن ایبل بوڈی" (This Mournable Body) شامل ہیں۔

شارٹ لسٹ ہونے والے چھ ناول مختلف کہانیاں قارئین کے لیئے پیش کر رہے ہیں جن میں موسمیاتی تبدلیوں، زمبابوے میں زندگی کی مشکلات، 1935ء کے ایتھوپیا کی خواتین فوجی اور ڈیمینشیا جیسے موضوعات شامل ہیں۔

بکر انعام جیتنے والے ناول کا اعلان 17 نومبر کو لندن میں کیا جائے گا۔ گزشتہ سال یہ انعام مارگریٹ ایٹ وڈ اور برنارڈین ایوارسٹو نے مشترکہ طور پر جیتا تھا۔ انعام جیتنے والے ناول کو پچاس ہزار پاونڈ کی انعامی رقم دی جائے گئی۔

راشد محمود بٹ



بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2877252929171888

جواب چھوڑیں