مولانا ابوالاعلیٰ مودودی کا یومِ وفات September 2…

مولانا ابوالاعلیٰ مودودی کا یومِ وفات
September 22, 1979

نامور عالم دین، مفسر قرآن، دانشور، متعدد کتابوں کے مصنف اور جماعت اسلامی کے بانی مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی کی تاریخ پیدائش 25 ستمبر 1903ء ہے۔ مولانا ابوالاعلیٰ مودودی اورنگ آباد (حیدرآباد دکن) میں پیدا ہوئے تھے۔ 1932ء میں آپ نے ’’ترجمان القرآن‘‘ جاری کیا۔ علامہ اقبال کی خواہش پر آپ نے پنجاب کو اپنی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنایا اور 26 اگست 1941ء کو لاہور میں 75 افراد کے اجتماع میں جماعت اسلامی کی تشکیل کی۔ بعدازاں آپ پٹھان کوٹ منتقل ہوگئے اور وہاں دارالاسلام کی بنیاد ڈالی۔ قیام پاکستان کے بعد آپ نے لاہور میں اقامت اختیار کی۔ 1953ء میں ’’تحریک ختم نبوت‘‘ کے سلسلہ میں آپ کو سزائے موت سنائی گئی جو بعدازاں منسوخ کردی گئی۔ ایوب خان کے دور حکومت میں جماعت اسلامی پر پابندی عائد ہوئی۔ 1972ء میں آپ کی مشہور تفسیر ’’تفہیم القرآن‘‘ مکمل ہوئی۔ اسی برس آپ ضعیفی اور علالت کی وجہ سے جماعت کی امارت سے دستبردار ہوگئے۔ یکم مارچ 1979ء کو آپ کو پہلا شاہ فیصل ایوارڈ دیا گیا۔ اسی برس 27 مئی 1979ء کو آپ اپنے علاج کے لئے امریکا روانہ ہوئے جہاں 22ستمبر 1979ء کو آپ کا انتقال ہوگیا۔ 25 ستمبر 1979ء کو آپ کو ذیلدار پارک، منصورہ (لاہور) میں سپرد خاک کردیا گیا۔

Death anniversary of Maulana Abul Ali Maududi
September 22, 1979

The date of birth of Maulana Syed Abul Ali Maududi, renowned scholar of Quran, intellectuals, author of multiple books and founder of Jamaat-e-Islami is on 25 September 1903 Maulana Abul Aala Maududi was born in Aurangabad (Hyderabad Deccan). 1932 He released ′′ Spokesman-ul-Quran On the wish of Allama Iqbal, he made Punjab the center of his political activities and on 26 August 1941, in a gathering of 75 people in Lahore, Jamaat-e-Islami. Formed. After you moved to Pathan Kot and laid the foundation of Dar-ul-Islam there. After the establishment of Pakistan, you became a place in Lahore. In 1953, you were sentenced to death penalty in the series of ′′ Tehreek-e-Khatm-Nubuwat ′′ Cancelled after. Jamaat-e-Islami was banned during Ayub Khan's reign. In 1972, your famous commentary ′′ Tafheem-ul-Quran ′′ was completed. In the same year, you left the Emirate of Jamaat due to aging and illness. He was awarded the first Shah Faisal Award on 1979st March 1979 That year on 27 May 1979 you left for your treatment where you died on 22 September 1979 Yuck. On 25 September 1979, you were buried in Zhaldar Park, Mansoura (Lahore).

Translated


جواب چھوڑیں