کتاب پر تبصرہ: ناول: کبڑا عاشق مصنف: وکٹر ہیوگو-…

کتاب پر تبصرہ:
ناول: کبڑا عاشق
مصنف: وکٹر ہیوگو–فرانس
اس ناول میں انسانی جذبات, محبت, سیکس اور غیر فطری پابندیوں کی بھر پور عکاسی کی گئی ہے.
اس کہانی میں اگر چہ ہیروئن تو ہے مگر ہیرو, ولن اور اچھائی اور برائی کو کچھ ایسا یکجا کیا گیا ہے کہ ناول ختم کرنے کے بعد بھی آپ ہیرو اور ولن, اور ظالم و مظلوم کا فیصلہ نہیں کرپاتے.
عیسائیت میں پادریوں پر جو غیر انسانی جنسی پابندیاں مسلط کی گئی ہیں اور ان پابندیوں کے باوجود ایک نارمل پادری اپنے فطری جنسی جبلت سے جو لڑائی لڑتا رہتا ہے وہ کہانی کے اندر قید ایک الگ ہی کہانی پیش کرتی ہے.

یہ کہانی ایک نہایت ہی خوبصورت خانہ بدوش لڑکی کی ہے جو اپنے ہی حسن کی وجہ سے پے درپے مصیبتوں میں پھنسی ہوئی رہتی ہے اور جس کے عاشق اسے ان مصیبتوں سے چھٹکارا دلانے کیساتھ ساتھ اسے پانا بھی چاہتے ہیں.
ان ہی چند عاشقوں میں ایک عجیب الخلقت درندے نما انسان بھی ہوتا ہے جس کو قدرت اتفاقی طور پر اس لڑکی کے نزدیک کردیتا ہے.

کہانی کا آغاز اگر چہ گنجلک, پیچیدہ اور تھوڑا سلو ہے مگر آگے جاکر کہانی دلچسپ اور تیز ہوجاتی ہے.

کہانی کا آخری صفحہ شاید آپ کے ذہن سے مہینوں تک نا نکل سکے.

توصیف عباس.


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2537163643180820

جواب چھوڑیں