افغان ادب افسانہ: ادھورے راستے مصنف: زرین انزور…

افغان ادب
افسانہ: ادھورے راستے
مصنف: زرین انزور
مترجم: عبدالقیوم کریم
انتخاب و کمپوز:
#ذاکر_لغاری

”بختے ایک نرم و نازک جواں عورت تھی.آج وہ دیر تک آئینے کے سامنے اپنا میک اپ کرتی رہی اور جو بھی میک اپ کا اچھا سامان اس کے پاس تھا اس نے اس سے استفادہ کیا. اس قدر میک اپ اس نے پہلے کبھی نہیں کیا تھا. اس کے شوہر نے اس سے کہا تھا کہ: اچھی طرح میک اپ کرنا آج ((مہمان)) آنے والے ہیں.
بات در اصل یہ تھی کہ آج خاص ((مہمانوں)) کو آنا تھا. دولتمند ((مہمان)). وہ بھی ایک کو چھوڑ کر باقی دو ایسے جو دولتمند ہونے کے ساتھ ساتھ صاحب اختيار بھی تھے اور ان کی جیبیں پیسوں سے بھری ہوئی تھیں یہی وجہ تھی کہ اس کے شوہر نے اس سے تاکید کی تھی کہ وہ اپنے آپ کو خوب بنائے سنوارے، خوب گائے خوب ناچے خوب پیسے بٹورے خوب نازو ادا دکھائے اور جس طرح بھی ممکن ہو ان کی جیبوں سے پیسے نکلوائے، اسی وجہ سے آج اس نے دیر تک میک اپ کیا. مہمان دوسرے کمرے میں اس کا انتظار کر رہے تھے. اگر چہ اس کا شوہر کئی مرتبہ اس کے کمرے میں آیا لیکن اسے میک اپ میں مصروف دیکھ کر صرف اتنا ہی کہتا کہ ”وہ آ گئے ہیں“ اور کمرے سے چلا جاتا.
بختے نے اور اپنے آپ کو سجایا. آئینے میں غور سے دیکھا. ایک مرتبہ اسے اپنا بچپن یاد آگیا. وہ زمانہ یاد آگیا جب وہ بچی تھی. اس کی ماں بھی اسی طرح سجتی بنتی تھی اور وہ حیران ہو کر اسے دیکھا کرتی تھی. جس وقت ماں کمرے میں نہ ہوتی وہ آئینے کے پاس کھڑی ہوکر اپنی ماں سے چھپ کر اس کے میک اپ کے سامان کو استعمال کرتی. ایک روز اس نے اپنا چہرہ خوب سرخ کر لیا تھا، اپنے ہونٹوں کو بھی رنگ لیا تھا اور جب اس کی ماں آئی تو اس کی اچھی طرح سے مرمت کی، وہ رونے لگی چلانے لگی …
بختے کو ایک دم ہوش آگیا، وہ آئینے کے سامنے بیٹھی ہوئی رو رہی تھی. اس لمحے اس کا شوہر کمرے میں آیا، اسے دیکھتے ہی وہ اپنی جگہ سے اٹھی اور آہستہ آہستہ اس کی طرف چلنے لگی.
جس وقت ((مہمانوں)) کے کمرے میں وہ داخل ہوئی کمرہ طرح طرح کی خوشبووں سے بھر گیاـ اس کی گھنگرؤں کی جھنکار سے دلوں کے تار بجنے لگے، اس کے شوہر کے مونچھوں پر تبسم پھیل گیا اور سوچنے لگا کہ اگر ایسے ہی کام چلتا رہا تو میں بادشاہ بن جاؤں گا، یے خوبصورتی، یے نازو ادا یے ناچ، یے مرکیاں…. اور یے سب دوات …. آخرکار سب سے میں بادشاہ بن جاؤں گا…. (جاری)

#افغان_ادب


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2922564621307385

جواب چھوڑیں