" جرمنی نظم " مجھے بھی جلا د…

" جرمنی نظم "
🔥 مجھے بھی جلا دو 🔥 ____شاعر:-برٹولٹ بریخت ترجمہ:-👈احمد سلیم انتخاب و ٹایپنگ:-🔴احمد نعیم مالیگاؤں
______##_______##____
حکومت نے اعلان کیا
کہ خطرناک باتوں کا پرچار کرنے والی کتابیں
سر عام جلا دی جائیں
کتابیں گاڑیوں میں لاد کر لائی گئیں
اور چوک میں اُن کا ڈھیر لگا دیا گیا
ایک جلا وطن شاعر نے
جو اِس ملک کے سب سے اچھے شاعروں میں شمار ہوتا تھا
جب اِن کتابوں کی فہرست پڑھی تو
غصے سے بھڑک اُٹھا
کیونکہ اِس فہرست میں
اُس کی کتابوں کے نام نہیں تھے
وہ آگ بگولا اپنی میز کی طرف لپکا
اور اُس نے حکومت کو لکھا
"مجھے بھی جلا دو"
اِس نے لکھا
"مجھے بھی جلا دو"
میرے ساتھ ایسا سلوک نہ کرو
جلا دو مجھے بھی "
کیا میں نے اپنی کتابوں میں،
ہمیشہ سّچ نہیں بولا____؟؟؟؟؟
اور اب میرے ساتھ، کیوں سلوک کیا جارہا ہے
ایک جھوٹے آدمی جیسا
سو مجھے بھی جلا دو
______اِن کتابوں کے ساتھ
)(سہہ ماہی "ادبیات" عالمی ادب نمبر "جلد نمبر 10شمارہ نمبر 39/40، موسم بہار 1997)


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2925689230994924

جواب چھوڑیں