اے راہ حق کے شہیدو‘ وفا کی تصویرو تمہیں وطن کی ہو…

اے راہ حق کے شہیدو‘ وفا کی تصویرو
تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں
۔۔۔
مشیر کاظمی کی وفات
December 08, 2018

8 دسمبر 1975ء کو پاکستان کی فلمی صنعت کے نامور نغمہ نگار مشیر کاظمی دنیا سے رخصت ہوئے۔ مشیر کاظمی 1915ء میں بنوڑ ضلع انبالہ میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے فلموں میں نغمہ نگاری کا آغاز فلم دوپٹہ سے کیا جس کی موسیقی فیروز نظامی نے ترتیب دی تھی۔ یہ پاکستان کی پہلی اردو فلم تھی جس کے نغمے ملکہ ترنم نور جہاں نے گائے تھے۔ اس فلم کے تقریباً سبھی نغمات سپر ہٹ ثابت ہوئے جلد ہی مشیر کاظمی فلمی صنعت کے معروف نغمہ نگاروں میں شمار ہونے لگے۔ مشیر کاظمی نے لاتعداد فلموں کے لیے نغمات تحریر کیے جن میں میرا کیا قصور‘ زمین‘ لنڈا بازار‘ دلاں دے سودے‘ مہتاب‘ ماں کے آنسو‘ آخری نشان‘ آخری چٹان‘ باغی کمانڈر اور دل لگی کے نام سرفہرست تھے۔ 1965ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران مشیر کاظمی کا قومی نغمہ اے راہ حق کے شہیدو‘ وفا کی تصویرو‘ بے حد مقبول ہوا۔ اس نغمے کی موسیقی میاں شہر یار نے ترتیب دی تھی اور اسے نسیم بیگم نے گایا تھا۔ مشیر کاظمی کا انتقال 8 دسمبر 1975ء کو لاہور میں ہوا اور وہ لاہور میں مومن پورہ کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔

O martyrs of the right path, pictures of loyalty
The winds of the country salute you.
۔۔۔
Death of Advisor Kazmi
December 08, 2018

On December 8, 1975, a renowned songwriter of Pakistan's film industry, Advisor Kazmi left the world. Mashir Kazmi was born in Banur District Ambala in 1915 He started singing in films with film Dupatta. Kya's music was composed by Feroz Nizami. It was Pakistan's first Urdu film sung by Queen Tarnam Noor Jahan. Almost all the songs of this film proved to be a super hit. Soon Mashir Kazmi will be one of the leading songwriters of the film industry. Counting started. Advisor Kazmi wrote songs for infinite films in which my fault was ' Land ' Linda Bazaar ' Dilan de De De Deal ' Mehtab ' Maa's tears ' Last symbol ' Last Rock ' Rebel Commander and Dalgi were top names. During the 1965 Pak-India war, the national song of Advisor Kazmi, the martyrs of the Haqq, 'Wafa Ki Picture' became very popular. The music of the song was composed by Mian Shehr Yar and sung by Naseem Begum. Advisor Kazmi died on 8 December 1975 in Lahore, and he died in the graveyard of Mominpura in Lahore.

Translated


جواب چھوڑیں