چہــــــرہ بدل کے وہ تو زمانے کا ہو گیا نقصـــــ…

چہــــــرہ بدل کے وہ تو زمانے کا ہو گیا
نقصـــــــــان کتنا آئنہ خـــــــانے کا ہو گیا

خوش ہو رہا ہوں پیڑ کا ســایہ خرید کے
مجھ سے بھی کوئی کام ٹھکانے کا ہو گیا

میری نظـر سے چاند ستارے چلے گئے
کیــــــــــــا وقت آفتاب کے آنے کا ہو گیا

چاروں طرف سےگھیرلیا ہےصداؤں نے
ماحــــول کُھل کے شور مچانے کا ہو گیا

( فیصــل عجَــمی ؔ )

— with Faisal Ajami.

جواب چھوڑیں