پاکستان کے شراب نوش شاعر اور مصور۔۔!! حیرت کی بات…

پاکستان کے شراب نوش شاعر اور مصور۔۔!!

حیرت کی بات یہ بھی ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں، جہاں شراب نوشی تمہیں کوڑے پڑوا سکتی ہے، میرے ماضی کی تخلیقی دوست مثلاً فیض احمد فیض اور مصور صادقین عادی مے نوش تھے۔۔۔ اسی طرح میرے آج کے دوست شاعر احمد فراز اور قتیل شفائی ہیں۔۔ جب پاکستان انہیں لاہور میں اپنے ذخیرے دوبارہ بھرنے میں مسائل ہوں تو وہ چند دنوں کے لیئے ہندوستان چلے آتے ہیں اور ان اونٹوں کی طرح شراب پیتے ہیں جنہوں نے ایک طویل، خشک صحرائی سفر پر روانہ ہونا ہو۔۔۔ وہ اپنی انسانی ٹینکیاں اتنی بھر لیتے ہیں جو ان کے آباد و اجداد کے وطن میں عارضی قیام کے دوران چلتی رہتی ہے۔۔!!..

••••
کتاب : سیاہ یاسمین اور دیگر متنازعہ تحریریں
مصنف : خوشونت سنگھ
مترجم : احسن بٹ
انتخاب و ٹائپنگ : احمد بلال


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2975195599377620

جواب چھوڑیں