جنگ عظیم اول کے دوران جرمن حکومت نے الجہاد (El Dsc…

جنگ عظیم اول کے دوران جرمن حکومت نے الجہاد (El Dschihad) نام کے اخبار کی اشاعت کا آغاز کیا تھا۔ اس اخبار کا مقصد جنگ کو مقدس قرار دے کر مسلمانوں کی حمایت حاصل کرنا تھا اور انہیں فرانس اور برطانیہ کے خلاف لڑنےMore کے لئے قائل کرنا تھا۔ اس اخبار کو سرحدوں، قیدیوں کے کیمپوں اور فرانس، روس، برطانیہ کے زیر کنٹرول علاقوں میں جہاں مسلمان مقیم تھے تقسیم کیا جاتا تھا۔ اخبار کی اشاعت یکم مارچ انیس سو پندرہ سے اکتوبر انیس سو اٹھارہ تک باقاعدگی سےجاری رہی۔ اخبار عربی، انگریزی، رشین اور دیگر زبانوں میں شائع کیا جاتا تھا۔ اخبار کی پیشانی پر کئی قرآنی، جہاد آیات لکھی دیکھی جا سکتی ہیں۔ جبکہ جرمن زبان میں لکھا گیا ہے کہ یہ اخبار محمدی قیدیوں کے لئے ہے۔ جرمنی میں پہلی مسجد کا قیام بھی جنگ عظیم اول میں ہوا۔ مسجد کو مسلمان جنگی قیدیوں کے لئے برلن کے قریب وُنسڈورف (Wünsdorf) کے ایک قیدیوں کے کیمپ میں تعمیر کیا گیا۔ اس کیمپ کو آدھے چاند (Halbmondlager) کا نام دیا گیا تھا اور یہاں چار سے پانچ ہزار مسلمان قیدی تھے۔ اس مسجد کے قیام کا مقصد بھی مسلمان قیدیوں کے دل جیتنا تھا تا کہ وہ جرمن فوج کا ساتھ دیتے ہوئے اتحادیوں کے خلاف لڑیں۔
تحریر: منظر چودھری

Image may contain: sky and outdoorNo photo description available.
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2977651562465357

جواب چھوڑیں