صاف ضمیر والا انسان۔۔۔ !! میں ایک صاف ضمیر والا ا…

صاف ضمیر والا انسان۔۔۔ !!

میں ایک صاف ضمیر والا انسان ہوں کیوں کہ میں ایک اچھا آدمی ہوں۔۔ میں اس قسم کے اچھے لوگوں میں سے ہوں جو بدی کو سمجھتے ہیں اور اس امر کو بھی کہ مرد، عورتیں اور بچے، جو پیدا تو اچھے ہوےMore تھے۔۔ کن وجوہات اور کن حالات کے تحت برے بن گئے تھے۔۔ میں روادار آدمی ہوں۔۔ میں ان پیورٹین قسم کے لوگوں میں سے نہیں ہوں، جو سچائی کے سیدھے اور تنگ راستے سے بھٹک کر برے کاموں میں ملوث ہو جانے والے لوگوں سے نفرت کرتے ہیں۔۔ میں عمرانیات کی بہت سی کتابیں پڑھ چکا ہوں اور جانتا ہوں کہ جرم کی وجوہات بہت پیچیدہ ہوتی ہے۔۔ حقیقت تو یہ ہے کہ میرا تعلق اس مکتب فکر سے ہے، جس کا ایقان ہے کہ ہر جرم معاشرے کے خلاف احتجاج ہوتا ہے اور ہر مرتبہ جب کسی مرد یا عورت کو پھانسی دی جاتی ہے یا جیل بھیجا جاتا ہے، تو معاشرہ اپنی ناکامی کا اعتراف کرتا ہے۔۔ میں فتوے نہیں دیا کرتا۔۔ میں خوب جانتا ہوں کہ بھگوان کے طریقے لامتناہی ہوتے ہیں، ہم انسانوں کو چاہیے کہ انہیں تکبر سے نہیں بلکہ عاجری سے سمجھنے کی کوشش کریں۔۔!!

•••••
کتاب : سیاہ یاسمین اور دیگر متنازعہ تحریریں
مصنف : خوشونت سنگھ
مترجم : احسن بٹ
انتخاب و ٹائپنگ : احمد بلال

Image may contain: one or more people and text
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2977016635862183

جواب چھوڑیں