عالمی ادب سے ایک انتخاب ’عالمی ادب سے ایک انتخاب…

عالمی ادب سے ایک انتخاب

’عالمی ادب سے ایک انتخاب ‘ دنیا بھر کے ادب کے لگ بھگ دو سو سالوں پر مشتمل اس ضخیم مجموعہ میں پچیس لکھنے والوں کے افسانے شامل ہیں ۔ یہ صرف انگریزی زبان سے انتخاب نہیں ہے بلکہ اس کتابMore میں روسی ، فرانسیسی ، امریکی ، جرمن ، جاپانی اور ہسپانوی ادب سے بھی افسانے منتخب کیے گئے ہیں ۔ ان ادیبوں کے تعارفی نوٹ بمع تصاویر بھی موجود ہیں۔ جہاں جہاں ضرورت پیش آئی ، وہاں ’ فٹ نوٹ‘بھی موجود ہیں ۔ اصل افسانہ کب ، کس نام سے ، کس رسالے میں شائع ہوا اور بعد میں کس مجموعے میں شامل ہوا ، یہ سب بھی اس کتاب کو ترجمے کی دوسری کتابوں سے منفرد مقام دلاتا ہے ۔اس کتاب شامل تمام ادیبوں کے تعارفی نوٹ قیصر نذیر خاورصاحب کے لکھے ہوئے ہیں جو نہ صرف مصنف کی زندگی کے حالات پر روشنی ڈالتے ہیں بلکہ اس کے فن پر بھی روشنی ڈالتے ہیں ۔ یہ مضامین ایک نئے انداز سے لکھے گئے ہیں ۔ یوں یہ انتخاب اور بھی زیادہ زرخیز ہو گیا ہے ۔

Image may contain: text
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2981845795379267

جواب چھوڑیں