بحوالہ کتاب: نوبیل خطبات مترجم :یاسر جواد ~موی…

بحوالہ کتاب: نوبیل خطبات
مترجم :یاسر جواد

~مویان Mo Yan ~

میں پیدائشی طور پر بد صورت تھا
گاؤں والے اکثر میری شکل پر ہنستے تھے
اور سکول میں لڑکوں نے کبھی کبھی مجھے
اسی وجہ سے زدوکوب کیا میں روتے ہوئے گھر
واپس آتا جہاں ماں کہتی تم بدصورت نہیں ہو
بیٹا تمہاری ایک ناک اور دو آنکھیں ہیں اور تمہارے
ہاتھوں اور پیروں میں کوئی مسلہ نہیں تو پھر تم
بدصورت کیسے ہوسکتے ہو؟اگر تمہارا دل اچھا ہے
اور ہمیشہ اچھائی کرتے ہو تو بدصورت چیز بھی
خوبصورت بن جاتی ہے بعد میں جب میں شہر
چلا گیا تو وہاں پڑھے لکھے لوگ موجود تھے جو
پیچھے سے اور کبھی کبھی منہ پر بھی مجھ پر ہنستے
لیکن مجھے ماں کی کہی ہوئی بات یاد آتی تو میں بہت
سکون کے ساتھ معذرت کر لیتا !

چینی ناول نگار افسانہ افسانہ نگار
اصل نام Guan Moye تاریخ پیدائش 1955ء
اسے 1987ء میں شائع ہونے والے
ناول Red Sorghum Clan کی وجہ سے شہرت ملی
جس کی بنیاد پر ایک فلم بھی بنی ہے
2012 میں مویان کو نوبیل انعام براے ادب ملا

Shams Ullah Khan


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2982621345301712

جواب چھوڑیں