اوپندر ناتھ اشک کا یومِ وفات January 19, 1996 او…

اوپندر ناتھ اشک کا یومِ وفات
January 19, 1996

اوپندر ناتھ شرما 14 دسمبر 1910ء کو جالندھر، ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ 1930ء تک لاہور میں رہائش پذیر رہے، بعد ازاں ہندوستان منتقل ہو گئے۔ ادبی زندگی کی ابتدا پنجابی شاعری سے کی۔ بعد ازاں اردو کو ذریعۂ اظہار بنایا۔ ان کی پہلی نظم 1926ء میں شائع ہوئی۔ ان کا پہلا ہندی کہانیوں کا مجموعہ "جدائی کی شام کے گیت" لاہور سے شائع ہوا۔

ہندوستان میں مختلف اخبارات و رسائل کے لیے تحریریں لکھتے رہے۔ 1941ء سے 1945ء تک کا عرصہ آل انڈیا ریڈیو میں گزارا۔ بمبئی میں رہائش اختیار کرنے کے بعد فلم کی جانب راغب ہوئے اور کئی فلموں کی کہانیاں اور اسکرین پلے تحریر کئے۔ اس کے علاوہ دوستوفسکی اور اونیل کے شاہکار تراجم بھی آپ کے حصے میں آئے۔

اشک کے افسانوں میں پاپی، کونپل، پلنگ اور ڈراموں میں چھٹا بیٹا، انجو دیدی اور قید بہت مشہور ہوئے۔ اوپندر ناتھ اشک کو 1965ء میں سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اوپندر ناتھ اشک 19 جنوری 1996ء کو الہ آباد، اترپردیش میں 85 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔


جواب چھوڑیں