میرے لئے یہ بات بے حد کم اہمیت کی حامل ہے کہ کوئی …

میرے لئے یہ بات بے حد کم اہمیت کی حامل ہے کہ کوئی چیز یورپی پراڈکٹ ہے یا نہیں۔۔ اور یہ بھی میرے نزدیک ذرہ برابر اہم نہیں کہ کوئی چیز اصلی ہے یا نقلی۔۔ اگر آپ مجھ سے پوچھیں، لوگوں کی نقلی اشیاء کی ناپسندیدگی کا حقیقی یا نقلی سے نہیں، بلکہ اس خوف سے تعلق ہے کہ لوگ یہ نہ سوچیں کہ انہوں نے اس چیز کو " سستا " خریدا ہے۔۔۔

میرے نزدیک، بدترین بات یہ ہے کہ لوگ برانڈ کا خیال کرتے ہیں اور خود چیز کا نہیں۔۔ آپ جانتے ہیں، کس طرح کچھ لوگ اپنے احساسات کو اہمیت نہیں دیتے، اور صرف اس بات کی پروا کرتے ہیں کہ دوسرے لوگ جانے کیا کہیں گے۔۔

••••
ناول : خانہ معصومیت
مصنف : اورحان پامک
مترجم : ہما انوار صاحبہ
انتخاب و ٹائپنگ : احمد بلال


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2989630274600819

جواب چھوڑیں