صبح بخیر بخدا مجھے حیرت ہے کہ ہم پیار کرنے سے پ…

صبح بخیر
بخدا مجھے حیرت ہے
کہ
ہم پیار کرنے سے پہلے
کیا کر رہے تھے ؟
ہم دودھ پیتے بچوں کی طرح تھے ؟
یا ہم عامیانہ مشغلوں میں لگے ہوئے تھے
یا ہم اصحاب کہف کی طرح
سو رہے تھے ؟
میں نے جب بھی
کسی خوبصورت چیز کی چاہ کی اور اسے پا لیا۔۔۔
وہ کچھ اور نہیں
فقط تمہاری خواہش تھی

اور اب۔۔ہماری جاگتی روحوں کو صبح بخیر۔۔۔
جو ایک دوسرے سے
بنا کسی خوف کے منسلک ہیں
کیونکہ پیار
تمام خوبصورت چیزوں کی خواہشات کو
دبا دیتا ہے
پیار ایک چھوٹے سے کمرے کو
ایک کائنات بنا دیتا ہے
تم سیاحوں کو
نئی دنیائیں تلاش کرنے دو
تم نقشہ دانوں کو
نئے نقشے بنانے دو
آٶ ہم اپنی ایک دنیا بنائیں
تمہاری اور میری دنیا۔۔۔
تمہاری آنکھیں میرا آئینہ ہیں
اور میری آنکھوں میں
تمہارا عکس نظر آتا ہے
ہم کرہ ارض کے دو مساوی حصے ہیں
اور اتنی مکمل دنیا
بھلا کہاں پائی جاتی ہے
جو مشرق و مغرب کے نقائص سے پاک ہو
یہ میں نے سنا ہے
کہ جن چیزوں کی کیمائی ترکیب یکساں نہ ہو
وہ ختم ہو جاتی ہیں
اگر ہم ایک دوسرے میں
گھل مل جائیں
تو دنیا کی کوئی طاقت
ہمارا پیار کم کر سکتی ہے
نہ ہم جدا ہو سکتے ہیں۔
شاعر: جان ڈن
مترجم: ٗانجم علی

The Good-Morrow
BY JOHN DONNE
I wonder, by my troth, what thou and I
Did, till we loved? Were we not weaned till then?
But sucked on country pleasures, childishly?
Or snorted we in the Seven Sleepers’ den?
’Twas so; but this, all pleasures fancies be.
If ever any beauty I did see,
Which I desired, and got, ’twas but a dream of thee.

And now good-morrow to our waking souls,
Which watch not one another out of fear;
For love, all love of other sights controls,
And makes one little room an everywhere.
Let sea-discoverers to new worlds have gone,
Let maps to other, worlds on worlds have shown,
Let us possess one world, each hath one, and is one.

My face in thine eye, thine in mine appears,
And true plain hearts do in the faces rest;
Where can we find two better hemispheres,
Without sharp north, without declining west?
Whatever dies, was not mixed equally;
If our two loves be one, or, thou and I
Love so alike, that none do slacken, none can die.


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2993099954253851

جواب چھوڑیں