یاد کی صبح ڈھل گئی شوق کی شام ہو گئی آپ کے انت…

یاد کی صبح ڈھل گئی شوق کی شام ہو گئی
آپ کے انتظار میں عمر تمام ہو گئی

پی ہے جو ایک بوند بھی جاگ پڑی ہے زندگی
ایسی شرابِ جاں فزا کیسے حرام ہو گئی

ساتھ کسی نے چھوڑ کر توڑ دیا کسی کا دل
چل تو پڑا تھا کارواں راہ میں شام ہو گئی

نکلے بیادِ مے کدہ تاروں کے ساتھ ساتھ ہم
جام تک آ کے زندگی ماہِ تمام ہو گئی

More

جواب چھوڑیں