دھوکا تھا نگاہوں کا مگر خوب تھا دھوکا مجھ کو تری …

دھوکا تھا نگاہوں کا مگر خوب تھا دھوکا
مجھ کو تری نظروں میں محبت نظر آئی!!
….
شوکت تھانوی کا یومِ پیدائش
Feb 02, 1904

پاکستان کے اردو کے نامور مزاح نگار‘ شاعر اور صحافی جناب شوکت تھانوی کی تاریخ پیدائش 2 فروری 1904ء ہے۔
جناب شوکت تھانوی کا اصل نام محمد عمر تھا اور وہ بندرابن ضلع متھرا میں پیدا ہوئے تھے۔آبائی وطن تھانہ بھون ضلع مظفر نگر تھا اور اسی نسبت سے تھانوی کہلاتے تھے۔
جناب شوکت تھانوی کی تصانیف میں موج تبسم‘ بحر تبسم‘ دنیائے تبسم‘برق تبسم، سیلاب تبسم‘ سودیشی ریل‘ قاعدہ بے قاعدہ‘ نیلوفر‘ جوڑ توڑ‘ سنی سنائی‘ خدانخواستہ‘ بارخاطر ، ان کی خودنوشت سوانح ’’مابدولت‘‘ اور خاکوں کا مجموعہ شیش محل شامل ہیں۔
شوکت تھانوی4 مئی 1963ء کو لاہور میں وفات پاگئے اور وہیں حضرت میاں میر کے قبرستان میں سپرد خاک ہوئے۔

It was a deception of eyes but it was a good deception
I saw love in your eyes!!
….
Birthday of Shaukat Thanvi
Feb 02, 1904

The date of birth of Mr. Shaukat Thanvi, a renowned Urdu comedian, poet and journalist of Pakistan, is February 2, 1904
Mr. Shaukat Thanvi's original name was Muhammad Umar and he was born in Bandraban district Mathura. The homeland police station was Bhawan district Muzaffarnagar and in this way he was called Thanvi.
In the books of Mr. Shaukat Thanvi, the waves of smile, ' Bahr Tabassum ', the world's Tabassum, the flood, the smile, the rule, the rule of Nilofar, ' Nilofar ', the word of God, ' for the sake of his self-respect, ' Mabdolt ' and ' Collection of illustrations included glass palace.
Shaukat Thanvi died on 4 May 1963 in Lahore and was buried there in the graveyard of Hazrat Mian Mir.

Translated


جواب چھوڑیں