عوام خود بدلیں…حکمران بدل جائیں گے – ڈاکٹر عمرانہ مشتاق

کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہمارے رہنماء اور سربراہ پوری دنیا میں پاکستان کے لیے باعثِ ننگ اور غریبوں کے لیے سراپا جنگ بنے ہوئے ہیں لیکن ابھی بھی وہ چہرے بدل کر عوام سے ووٹ کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔ اب اگر عوام نے اپنے چہرے بدلنے والوں کو پہچاننے کے باوجود اپنی برادری اور دوستی کے رشتوں میں رکھا ہوا ہے یا رکھنا چاہتے ہیں تو پھر تاقیامت ان کی زندگیوں میں تبدیلی کی رمق پیدا نہیں ہو سکتی۔ آصف علی زرداری کے اعمال پر پردہ ڈالنے کے لیے بلاول کے پاس اگر کوئی دلیل ہے تو عوام کو مطمئن کرے۔ دلیل کے بغیر شور سے تو لوگ مطمئن نہیں ہوتے، البتہ شور میں دلیل دب جاتی ہے اور قافلہ آگے گزر جاتا ہے۔مگر تاریخ کا انداز مختلف ہے، وہ دلیل اور زورِتقریر کے درمیان حدِ فاصل رکھتی ہے۔ کرپشن کے اس حمام میں سبھی لیڈران ننگے نظر آ رہے ہیں۔ کوئی ایک بھی ایسا رہنماء نہیں ہے جو اپنی عزت کو مادی وسائل پر افضل سمجھے۔ ہمارے لیڈر تو ایسے ڈھیٹ ہیں کہ انہیں اس بات کی پرواہ ہی نہیں ہے کہ لوگ ان کے بارے میں اپنے اجتماعی ضمیروں میں نفرت و دشنام رکھتے ہیںیا محبت و توقیر کے دیئے جلاتے ہیں۔ وہ سوچتے ہی نہیں ہیں کہ ہم کیا ہیں اور ہم نے کیا کیا ہے؟ ان کی زندگیاں مال و متاع، اقرباء پروری اور ذاتی اغراض سے لبریز ہوس و آزکے نشے میں بس وہ تو مخمور ہیں۔ ماضی بعید میں بھی ہمارے سیاستدان کچھ ایسے گزرے ہیں جن پر کرپشن کے الزامات نہیں لگے اور انہوں نے ملکی تعمیروترقی میں گراں بہا خدمات سرانجام دیں۔ وزارتِ عظمیٰ کی مسند کوئی معمولی منصب نہیں ہے۔ اس پر فائز شخصیت کے تصور میں بھی مادی منفعت کا شائبہ تک نہیں آنا چاہیے۔ مگر ہمارے وزرائے اعظم ،یوسف رضا گیلانی سے لے کر، اور اس سے پہلے بھی غیرمعمولی کرپشن کے دیوتا رہے ہیں۔ ہمارے سابق صدرِ مملکت نے تو کرپشن کی انتہاء کر دی۔ شاطر اور چالاک زرداری نے زور اوراپنے منصب کی حشمت کے رعب و داب سے جو منفی کام کروائے آج مؤرخ کا قلم بھی لکھتے وقت اس لیے رک جاتا ہے کہ یہ کرپشن آصف علی زرداری کی ذاتی خواہشات تھیں یا یہ بطور صدرِ مملکت کی۔ مگر یہ حقیقت ہے کہ انہوں نے دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور خوب لوٹا۔ اتنا لوٹنے کے باوجود بھی ان کے اندر کی ہوس ختم نہ ہوئی، بلکہ تیز تر ہوتی چلی گئی۔ منصب کا تقاضا تو یہ نہیں تھا جو انہوں نے کیا۔ ہم کون سی زندہ قوم ہیں جن کی زندگی ہمارے ایسے حکمرانوں کے پاس رہن رکھی ہوئی ہے۔ ہم کیوں ایسے لوگوں کے ممنون ہیں جو صدرِ مملکت کے منصب کو داغ دار کر رہے ہیں۔ آصف علی زرداری کے حوالے سے ہی ان کے سسر کے چچازاد ممتاز علی بھٹو کا بیان پڑھ کر انسان دنگ رہ جاتا ہے کہ بی بی بے نظیر بھٹو کے سارے قاتل مر گئے ہیں، ان میں سے صرف ایک بچ گیا ہے اور وہ ہے آصف علی زرداری۔ آصف علی زرداری کو یہ شادی بڑی راس آئی، اور محترمہ کی موت تو ان کے لیے پیامِ صدارت لائی۔ سوچا جائے تو انسان کے سامنے ایک ایسی عدالت بھی موجود ہے جو ہر انسان اپنے اندر لیے پھرتا ہے، ضمیر کی عدالت ہے، جو دنیا کی سب سے بڑی عدالت ہے۔ جب ایک آدمی ناخوب کو ناخوب تر کرتا چلا جائے تو اس کے نتائج سے وہ بے خبر ہوتا ہے، وہ مکافاتِ عمل کی زد میں جب آتا ہے اس کے سامنے اپنے ماضی کی قبیدہ حرکات فلم کی طرح چلنا شروع ہو جاتی ہیں، وہ بھاگنا چاہتا ہے، اس کے پائوں رک جاتے ہیں۔ یہ حقیقت ہے اور اس کو جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ پوری قوم اس وقت سیاستدانوں کے فکری خدوخال اور نظری صورتحال پر چلا اٹھی ہے۔ عام آدمی کو تو معلوم ہی نہیں ہے کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے، کون کیا کر رہا ہے اور ہم کیا سوچ رہے ہیں، عام آدمی تو زندگی کے تلخ ایام کی زد میں ہے، اس کا سانس لینا تو دوبھر ہو گیا ہے، بجلی ، پانی ، سوئی گیس، سفری سہولت اور روزمرہ کی ضرورت کے اسباب تلاش کرنے میں لگا ہوا ہے اور تھک گیا ہے، وہ دعا سے حکمرانوں کی کوتاہیوں کو کوس رہا ہے، اس کا بس نہیں چلتا کہ وہ اپنے حکمرانوں کو راہِ راست پر لانے کے لیے کیسے سب کو متحد کرے، اتفاقِ رائے سے اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرے اور کیسے استحصالی قوتوں کو ہمیشہ کے لیے انجام تک پہنچا دیں۔ جب تک 18کروڑ عوام اپنے دل میں تبدیلی کی خواہش پیدا نہیں کریں گے، تبدیلی کا تصور بھی ناممکن ہے۔ ہاں! اگر 18کروڑ عوام اپنے دلوں میں تبدیلی کی خواہش پیدا کر لیں، صرف چہرے بدلنے کی حد تک نہیں بلکہ پورا نظام بدلنے کی آرزو پیدا کر لیں تو تبدیلی یقینا رونما ہو گی۔یہ قرآن کا فیصلہ ہے، مولانا ظفر علی خان اس قرآنی آیت کی تشریح منظوم کی ہے۔
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

شئیر کریں

جواب چھوڑیں

Hey there!

Forgot password?

Don't have an account? Register

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…