علم و ادب اور اردو کتاب سے محبت رکھنے والوں ک…

علم و ادب اور اردو کتاب
سے محبت رکھنے
والوں کے لئے تجویز

موجودہ دور جسے سہولتوں اور سائنسی ترقی ،کے عروج کا دور کہا جا سکتا ہے ،
اسی کے ساتھ ساتھ کئی معاملات میں یہ دقتوں کا دور بھی ہو چکا ہے ،

جیسے کہ کسی کتاب کا اردو ترجمہ اس کی اشاعت ،
فروخت اور اس میں کسی قسم کا بھی فائدہ حاصل کرنا اب سراسر گھاٹے کا سودا ہو چکا ہے ،
ای بکس ، کی مارکیٹ فلحال ہمارے یہاں فلورش ہونے میں بہت وقت لے گی ،
اور ایک پرانی جنریشن ہے جو آج بھی کتاب کی قدیم شکل سے ہی وابستگی جاری رکھے ہوئے ہے ، تو آج فیس بک یا ایسے ہی ، سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارم سے بہتر انداز میں کام لیتے ہوئے ،
یوں کیا جائے کہ کسی بھی انگریزی یا کسی بھی زبان کی کتاب کا ، ایک تعارف دیا جائے ،
اور اس کی ایک مخصوص تعداد کی اشاعت ، نامزد کرکے اس کی قیمت کا اندازا تعین کرکے ، سنجیدہ خریداروں سے معمولی ٹوکن پر آرڈر بک کر لیے جائیں ،
اور جب مطلوبہ خریداروں کی تعداد پوری ہو جائے ،
تو کتاب شائع کی جائے ،
اور اس کے لئے علم و ادب کی خدمت کرنے والے بہت سے فیس بک گروپس کو ایک جگہ اکٹھا کیا جائے ،
تاکہ مارکیٹ بھی وسیع کی جا سکے کی اور کسی ایک کی اجارہ داری یا فائدہ نہ ہو ،
بلکہ بہت سے پبلشرز اور دیگر لوگ اس سے مستفید ہو سکیں

میرے خیال میں اس ترکیب سے آج بھی کتاب کی اشاعت کو بہتر اور منافع بخش کیا جاسکتا ہے ،
منافع بخش ہونا اس لئے ضروری ہے کہ جب تک کسی کام میں کسی کو فائدہ نہیں ہو گا اس میں کام کرنے والے لوگوں کی تعداد نہیں بڑھے گی گی ،

شاہد حسین
6 فروری 21


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3003472733216573

جواب چھوڑیں