100لفظوں کی کہانی (نیت)

دین محمد ۔۔۔! پیسے لے جائو،تین اے سی لے آئو،
مساجدمیں لگوانے کے لیے،رمضان المبارک ہے ۔
ٹھنڈک میں عبادت ہوگی تومجھے بھی ثواب ملے گا۔
صاحب ! ایک عرض ہے؟دین محمد بولا۔
محمد رمضان کی ٹانگیں کٹ گئی تھیں۔
کسمپرسی میں ہے، مکان کی بیرونی دیوارنہیں،
بیٹیاں جوان ہیں۔۔۔ اور لوگوں کی نظریں بہت بُری،
آپ اونچی دیوار بنوا دیں تو بیٹیوں کی عزت محفوظ ہو گی اور دعائیں بھی دے گا،
ارئے عقل کے اندھے عزتیں محفوظ کرنے پہ نام نہیں ہو گا۔
جب کہ۔۔۔۔
مسجد میں تو میرے نام کی تختی لگے گی۔
سید شاہد عباس

جواب چھوڑیں