مدینے کو جائیں یہ جی چاہتا ہے مقدر بنائیں یہ جی چ…

مدینے کو جائیں یہ جی چاہتا ہے
مقدر بنائیں یہ جی چاہتا ہے

مدینے کے آقا دو عالم کے مولا
ترے پاس آئیں یہ جی چاہتا ہے​

محمدﷺ کی باتیں محمدﷺ کی سیرت
سنیں اور سنائیں یہ جی چاہتا ہے

درِ پاک کے سامنے دل کو تھامے
کریں ہم دعائیں یہ جی چاہتا ہے​

دلوں سے جو نکلیں دیارِ نبی ﷺ میں
سنیں وہ صدائیں یہ جی چاہتا ہے

پہنچ جائیں بہزاد جب ہم مدینے​
تو خود کو نہ پائیں یہ جی چاہتا ہے

(بہزاد لکھنوی)

اللہم صلی علیٰ سیدنا محمد و علٰی اٰل محمد و بارك وسلم

المرسل :-: ابوالحسن علی (ندوی)

جواب چھوڑیں