دینِ حنیف کی تھے بنے ابتدا علیؓ جرأت کا اک نشان ہ…

دینِ حنیف کی تھے بنے ابتدا علیؓ
جرأت کا اک نشان ہیں شیرِ خدا علیؓ

ہمت علیؓ، ولی علیؓ مشکل کشا علیؓ
”ہادی علیؓ رفیق علیؓ رہنما علیؓ“

اس کی بدولت آپ کو کرم اللہ ہے کہا
کثرت سے تھے کریمﷻ کا کرتے ثنا علی

خیبر کے تھے محاذ پہ خیبر شکن علیؓ
آقا نےﷺ سونپ کر تھا عَلَم کہہ دیا، علیؓ

مرحب پہ وار ایسا تھا دو ٹکرے ہوگیا
یکتا بہادری میں نہ کوئی دوسرا علیؓ

عشقِ نبیﷺ میں ڈوبے تھے اس طرح سے علی
وردِ زبان رکھتے تھے صَلِّ عَلَاﷺ علیؓ

گھر تھے خدا کے ولد و شہادت جہاں ملی
پایا تھا رب سے آپ نے وہ مرتبہ علیؓ

مسعودہؔ ریاض

جواب چھوڑیں