مختصر کہانی: سایہ ( The Apparition) مصنف: سیون پ…

مختصر کہانی: سایہ ( The Apparition)
مصنف: سیون پلائی (Sivan Pillai)
مترجم : محمد جمیل اختر

”انسومیا“ کے خلاف لڑتے ہوئے، میں نے جیسے ہی آنکھیں موندیں، رات کے سناٹے میں شور کی آواز سے یوں محسوس ہوا جیسے ٹرین نےMore اب رفتار پکڑلی ہے۔۔سامنے کی سیٹ پر بیٹھی وہ عجیب وغریب عورت مجھے دیکھ کر مُسکرا رہی تھی اور اُس کی بڑی بڑی آنکھیں چمک رہی تھیں۔
میرا خیال تھا کہ ”نامعلوم وجوہات“ کی بنا پر تیز رفتار ٹرین سے چھلانگ لگانے کے بعد، میرے روکتے ہاتھوں سے پھسل کر وہ مرچکی ہوگی۔ ریل گاڑی جیسے ہی ایک سُرنگ میں داخل ہوئی،میں نے اُسے پکڑنے کی کوشش کی۔۔۔اُس نے بہت آہستگی سے اپنی سیٹ چھوڑی تھی۔۔

اورجب ٹرین چاندنی میں نمودار ہوئی تو اُس کے دیرپا پرفیوم کی خوشبو ہی واحد ثبوت تھی۔۔کہ وہ یہاں تھی۔۔۔۔

No photo description available.
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3018008598429653

جواب چھوڑیں