انسان کے بہترین کردار کیلیے جہاں اسکی ظاہری شخصیت …

انسان کے بہترین کردار کیلیے جہاں اسکی ظاہری شخصیت کو اہمیت حاصل ہوتی ہے وہیں اُس کے الفاظ بھی بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اگر ایک پُر وجیہہ انسان غیر معیاری گفتگو کر رہا ہو تو اُس کی تمام شخصیت ماند پڑ جاتی ہے-More

انسان اپنی گفتگو اور تحریر میں اپنے مافی الضمیر میں موجود خیالات کو الفاظ کے ذریعے بیان کرتا ہے- اسکے پاس اچھے برے تمام الفاظ کا ذخیرہ ہوتا ہے، لیکن اُن کا مناسب استعمال اسے عقل مندی کے درجوں پر پہنچاتا ہے-

لفظ کی حرمت اسی میں ہےکہ اُسے صحیح جگہ پر صحیح معنوں میں استعمال کیا جاوے- جس طرح ایک آرٹسٹ اپنے فن پاروں میں رنگ بھرتا ہے، ایک سنگ تراش مجسمے کی نوک پلک سنوارتا ہے، اسی طرح ایک مصنف کو اپنی تحریروں اور ایک مقرر کو اپنی تقریروں میں لفظوں کا درست چناؤ کرکے الفاظ کا جادو جگانا چاہیے-… More

May be an image of text that says 'The Magic of Words'
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3023923901171456

جواب چھوڑیں