اللہ شوق دے مجھے نعتِ شریف کا شہرہ ہو خوب میرے کل…

اللہ شوق دے مجھے نعتِ شریف کا
شہرہ ہو خوب میرے کلامِ لطیف کا

سر سبز کشت دل ہے محمدﷺ کے عشق میں
کیا اس زمیں میں کام ربیع و خریف کا

اللہ رے اس کے علم لُدنی کا معجزہ
اُمی سبق پڑھائے کتابِ شریف کا

حسرت جس آبرو کی سلیمانؑ کو رہی
یثرب میں ہے وہ مرتبہ مورِ ضعیف کا

More

جواب چھوڑیں