رات آنکھوں میں کاٹنے والو! شاد رہو آباد رہو بارِ …

رات آنکھوں میں کاٹنے والو! شاد رہو آباد رہو
بارِ ہجر اٹھانے والو!! شاد رہو آباد رہو

کچی عمر میں کل کے دکھوں سے آج الجھنا ٹھیک نہیں
پہلا ساون بھیگنے والو!! شاد رہو آباد رہو

اب آئے ہو سارے دیے جب اک اک کر کے بجھ بھی گئے
لیکن لوٹ کے آنے والو!! شاد رہو آباد رہو

خانہ بدوشی ایک ہنر ہے، رفتہ رفتہ آئے گا
رنجِ مسافت کھینچنے والو!! شاد رہو آباد رہو

More

جواب چھوڑیں